بھارت: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا
👁️ 436 بار دیکھا گیا
بھارت: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو)بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش میں ہائی کورٹ نے 15 مئی جمعے کے روز ہندو درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے دھار میں واقع متنازعہ کمال مولا مسجد، بھوج شالا مندر کمپلیکس کو ہندوؤں کی دیوی سرسوتی سے منسوب مندر قرار دے دیا۔
جسٹس وجے کمار شکلا اور جسٹس آلوک اوستھی پر مشتمل بینچ نے کہا کہ مسلم کمیونٹی ریاستی حکومت سے دھار ضلع میں علیحدہ زمین کے حصول کے لیے رجوع کر سکتی ہے تاکہ مسجد کی تعمیر کی جا سکے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا، ’’ہم نے نوٹ کیا ہے کہ اس مقام پر ہندو عبادت کا تسلسل کبھی ختم نہیں ہوا۔ تاریخی لٹریچر کے مطابق متنازعہ مقام بھوجشالہ تھا، جو پرمار خاندان کے راجہ بھوج سے منسلک سنسکرت تعلیم کا مرکز تھا۔‘‘
2003ء کے ایک انتظام کے مطابق ہندو اس کمپلیکس میں منگل کے روز صبح سے شام تک پوجا کرتے ہیں۔ بسنت پنچمی کے موقع پر سرسوتی کی پوجا کے لیے بھی اسے کھولا جاتا ہے جبکہ مسلمان جمعے کو بعد دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک وہاں نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔
بھوجشالہ کمپلیکس آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تحت ایک محفوظ تاریخی یادگار ہے۔ ہندو درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ یہ مقام اصل میں دیوی واگدیوی یا سرسوتی کا مندر تھا، جبکہ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہ ایک مسجد تھی۔ ایک جین درخواست گزار نے بھی یہ دعویٰ کیا کہ یہ عمارت دراصل ایک جین مندر تھا۔
اس سے پہلے عدالت نے تمام فریقوں سے کہا تھا کہ وہ 11ویں صدی کے اس تاریخی کمپلکس پر مارچ سے جون 2024 کے دوران کیے گئے سائنسی سروے کے بعد تیار کی گئی 2,200 صفحات پر مشتمل اے ایس آئی رپورٹ پر اپنے اعتراضات، تجاویز اور سفارشات جمع کرائیں۔
عدالت کے آج کے فیصلے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی اور اضافی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C