بھارت میں ملٹری ایئر کرافٹ پلانٹ کا افتتاح
👁️ 111 بار دیکھا گیا
بھارت میں ملٹری ایئر کرافٹ پلانٹ کا افتتاح
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھارت کے پہلے نجی ملٹری ایئر کرافٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے جہاں یورپی طیارہ ساز کمپنی ‘ایئر بس’ کے اشتراک سے 40 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے اسمبل کیے جائیں گے۔
پیر کو پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم مودی کے ہمراہ اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
یہ پلانٹ بھارت کے بڑے کاروباری گروپ ‘ٹاٹا’ نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں تعمیر کیا ہے۔ ‘ٹاٹا’ ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کے تحت بننے والے اس پلانٹ کو ’فائنل اسمبلی لائن کمپلیکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزارتِ دفاع نے 2021 میں ‘ایئربس’ کے ساتھ 56 سی 295 طیارے خریدنے کے لیے 2.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔ یہ طیارے بھارتی ایئر فورس کے حوالے کیے جائیں گے۔یہ طیارے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
سی 295 طیارے پہلے اسپین کی ایک کمپنی ‘کاسا’ بناتی تھی۔ تاہم اب یہ کمپنی ‘ایئر بس’ کا حصہ ہے۔
یہ معاہدہ بھارتی وزیرِ اعظم کے ‘میک ان انڈیا’ منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر کے خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد بھارت میں تیار ہونے والا پہلا سی 295 طیارہ ستمبر 2026 تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا جب کہ 40 طیاروں کی بھارتی فضائیہ کو فراہمی کا عمل 2031 تک مکمل ہو جائے گا۔
سی 295 طیارہ 71 فوجیوں یا 50 پیراٹروپرز کو دُور دراز علاقوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کسی بھی قدرتی آفت کے باعث لوگوں کے انخلا اور سمندری حدود کی نگرانی کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C