بھارت نے ایل او سی پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے
👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت نے ایل او سی پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے
نئی دہلی + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پڑوسی ملک بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل سمیت دیگر میزائل نصب کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے داخلی مسائل کے دوران دشمن کی شرپسندی کی سازشیں سامنے آنے لگی ہیں۔ بھارت شر انگیزیوں کے لیے پھر سے پر تولنے لگا۔ سرحدوں پر غیرمعمولی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔
بھارت نے پاک انڈیا بارڈر پر براہموس اور اسپائک میزائل نصب کر دیے ہیں۔ جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے خط میں اقوام متحدہ کو باور کرایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے۔ بھارت نے ایل او سی کے پانچ سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پر ہٹا دیا ہے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اگر ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو پاکستان بھرپور، بر وقت اور مناسب جواب دے گا، بھارت کو 27 فروری کا دن یاد رکھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا تھا کہ بھارت 47 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے۔ ہندوستان نے جو جرائم کیے ہیں صدیوں تک ان کا جواب دینا پڑے گا، بھارت کی کوشش ہے کشمیر کے لوگ آپس میں لڑ پڑیں۔ ان کی کوشش ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان کوئی تصادم ہو۔ لیکن ہم بھارت کی سازشوں کو کسی صورت کام یاب ہونے نہیں دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3372 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C