بھارت نے کشمیر پر ثالثی کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کو پھر مسترد کردیا
👁️ 167 بار دیکھا گیا
بھارت نے کشمیر پر ثالثی کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کو پھر مسترد کردیا
بنکاک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کو کشمیر پاکستان اور بھارت کا معاملہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بنکاک میں آسیان اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس کا حوالہ دیتے ہوئے جے شنکر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
Wide ranging discussions with @SecPompeo on regional issues. pic.twitter.com/SOLxBDe3Q0
— Dr. S. Jaishankar (Modi Ka Parivar) (@DrSJaishankar) August 2, 2019
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی دلی کے ارادے سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو واضح طور پر بتادیا ہےکہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت صرف پاکستان کے ساتھ ہی کی جائے گی۔
Have conveyed to American counterpart @SecPompeo this morning in clear terms that any discussion on Kashmir, if at all warranted, will only be with Pakistan and only bilaterally.
— Dr. S. Jaishankar (Modi Ka Parivar) (@DrSJaishankar) August 2, 2019
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت میں ایک کہرام برپا ہوگیا تھا۔
بھارت نے مودی کی جانب سے امریکی صدر سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C