25/September/2026

بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کاروائی اسلحہ برآمد

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کاروائی اسلحہ برآمد

بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کاروائی اسلحہ برآمد

دہلی (ڈیلی اردو) ترن تارن میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کھیت سے مشتبہ پیکیج برآمد ہوا ہے، جس میں 4 پستول، 8 میگزین اور 10 زندہ کارتوس موجود تھے۔

حکام کے مطابق کھیم کرن کے علاقے میں واقع گاؤں راتوکے بھوپ کے قریب بی ایس ایف کی 148ویں بٹالین کی ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ اسے کھیت میں زرد ٹیپ سے لپٹا ہوا ایک لاوارث پیکیج نظر آیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے پیکیج کی تلاشی لی تو اس میں تین ترکی ساختہ 30 بور پستول، ایک چینی ساختہ 30 بور پستول، 8 میگزین اور 10 کارتوس برآمد ہوئے۔ اطلاع ملنے پر کھیم کرن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اسلحہ کہاں سے پہنچا، اسے کس مقصد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا اور اس کے پیچھے کون لوگ ملوث ہیں۔ پولیس سرحد پار اسمگلنگ اور مقامی سطح پر ممکنہ سہولت کاروں کے کردار سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C