بھارت کا خلا میں ہتھیاروں کا استعمال انتہائی تشویش کا باعث ہے: ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت کا خلا میں ہتھیاروں کا استعمال انتہائی تشویش کا باعث ہے: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کا خلا میں ہتھیاروں کا استعمال انتہائی تشویش کا باعث ہے، تجربہ طویل المیعاد دیرپا امن، خلائی سرگرمیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلا میں ہتھیاروں کے استعمال کے تجربے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تجربے پر عالمی تنظیموں، ماہرین کے جائزے تشویشناک ہیں، ماہرین نے بھی بھارتی تجربے سے خلا میں بکھرے ملبے کو خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی تجربے سے بنا ملبہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اوپر پہنچ چکا ہے، تجربے سے ملبے کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تصادم کا خطرہ ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی تجربے کے فوجی پہلوؤں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، تجربے سے عالمی، علاقائی امن، استحکام، سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خلا کے فوجی مقاصد کے لیے عدم استعمال کا پرزور حامی ہے، ہم خیال ممالک کے ساتھ قانونی سقم دور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں خلا میں پرامن سرگرمیوں کو کوئی خطرات سے دوچار نہ کرے، پاکستان خلائی ٹیکنالوجیز کا سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے استعمال چاہتا ہے، موثر قانون کی عدم موجودگی سے دیگر بھی ایسی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے خلامیں سیارے کونشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے سائنسدانوں نے خلا میں 300 کلومیٹر کے فاصلے (ایل ای او) میں محض تین منٹ میں ’مشن شکتی ‘کو انجام دیتے ہوئے ایک لائیو سیٹلائٹ کو مار گرانے کا مظاہرہ کیا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی بھارتی تجربے کے بعد ملبے کوخطرناک قراردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4540 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C