بھارت کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والا پناکا میزائل کا تجربہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
بھارت کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والا پناکا میزائل کا تجربہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے اپنے ملک کی ساحلی پٹی پر اپنے سب سے جدید اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والا خطرناک ترین میزائل چلا دیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر کرافٹ کا تجربہ اپنی ساحلی پٹی پر کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی تاریخ کے سب سے جدید زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بھارت نے حال ہی میں اپنے پرانے اینٹی ائیرکرافٹ میزائلوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے سلسلے میں اب پہلا عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ بھارت نے اپنی ساحلی پٹی پر زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر کرافٹ کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کا نام پناکا بتایا جا رہا ہے۔ یہ میزائل 30 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بھارت نے یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارتی فوج مسلسل پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز کاروائیاں کر کے جنگ چھیڑنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے عالمی برادری کو بتایا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف دشمنی پر مبنی خطرناک عزائم رکھتا ہے۔ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے دنیا اور اپنی عوام کی بھی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔
بھارت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ بھارت نے سرحد پر براہموس اور اسپائس میزائل نصب کر دیے ہیں جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔
سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کچھ عرصے کے دوران اشتعال انگیز کاروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کیا ہے۔
بھارت کی اشتعال انگیز کاروائیوں کے باعث درجنوں کشمیری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت نظر آ رہی ہے۔ بھارت میزائلوں سے آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔
واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے کوئی جارح قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4826 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3583 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2322 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C