بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد معطل، واہگہ بارڈر بند اور سفارتی عملہ محدود کرنے کا اعلان
👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد معطل، واہگہ بارڈر بند اور سفارتی عملہ محدود کرنے کا اعلان
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقدہ سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ کئی اہم معاہدات اور روابط معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، واہگہ بارڈر کی بندش اور دونوں ممالک میں سفارتی عملے کی کمی شامل ہیں۔
سندھ طاس معاہدہ معطل
بھارتی سلامتی کمیٹی نے اعلان کیا کہ اب بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند نہیں رہا۔ یہ معاہدہ 1960 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پایا تھا جس کے تحت دریاؤں کے پانی کی تقسیم کو بین الاقوامی ضمانت حاصل ہے۔ تاہم، بھارت نے اس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے اس پر عمل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سفارتی تعلقات محدود
کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ: بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کسی پاکستانی شہری کو نیا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے تمام ڈیفنس، نیوی اور ایئر ایڈوائزرز کو ان کے اہل خانہ سمیت واپس بلایا جا رہا ہے، اور ان عہدوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ 55 سے کم کر کے 30 افراد تک محدود کیا جائے گا، جب کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ بھی اسی سطح تک کم کیا جائے گا۔
پاکستانی شہریوں کے سارک ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
واہگہ بارڈر کی بندش
بھارت نے واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطے کا مرکزی راستہ ہے۔
پہلگام حملہ اور ردعمل
ان تمام اقدامات کی فوری وجہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا مہلک حملہ بتایا جا رہا ہے جس میں انڈین نیوی کے ایک افسر سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارتی ایجنسیوں نے تین مشتبہ حملہ آوروں آصف فوجی، سلیمان شاہ، اور ابو طلحہ کے خاکے جاری کیے ہیں۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ان افراد نے عرفی نام موسیٰ، یونس اور آصف استعمال کیے۔
وزیردفاع کا بیان
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ان حملوں کا زوردار اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافے کا عندیہ دیتی ہے۔ ماہرین بین الاقوامی قوانین اور علاقائی استحکام کے تناظر میں ان اقدامات کو تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C