بھارت کا 5 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیوالے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 133 بار دیکھا گیا
بھارت کا 5 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیوالے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر 5 ہزار کلو میٹر رینج کے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ گزشتہ 17 ماہ سے جاری فوجی تصادم کے بعد اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا شروع کیا ہے اور اب زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا ہے۔
Surface to Surface Ballistic Missile, Agni-5, successfully launched from APJ Abdul Kalam Island, Odisha, today. The missile, which uses 3-stage solid-fuelled engine, is capable of striking targets at ranges up to 5,000 kilometres with a very high degree of accuracy: Govt of India pic.twitter.com/vrAI2y2LhD
— ANI (@ANI) October 27, 2021
اس حوالے سے بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 کے کامیاب تجربے سے چین کے زیادہ تر جنوبی حصے ہمارے نشانے پر آ گئے ہیں۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس تجربے کی دو نمایاں باتیں ہیں اول یہ کہ یہ ٹرائی سروس اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے بننے والا ملک کا پہلا بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہے، دوسرایہ کہ یہ پہلا میزائل ہے جسے رات کے وقت لانچ کرنے سے قبل سات بار ٹیسٹ کیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈیڑھ ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کو بھارتی وقت کے مطابق 7 بج کر 50 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل کے قریب اے پی جی عبدالکلام جزیرے سے فائر کیا گیا۔ زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل میں تین مرحلوں پر مشتمل ٹھوس ایندھن والا انجن استعمال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C