بھکر: علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 گارڈ گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
بھکر: علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 گارڈ گرفتار
بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی۔
بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔
بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔
داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
پولیس نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ علی امین گنڈا پور گاڑیوں پر سوار داجل چیک پوسٹ پہنچے، گاڑیاں روکنے پر علی امین اور مسلح ساتھیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کا حکم دیا جس پر انہوں نے فائرنگ کی، گولیاں پولیس کی گاڑی میں لگیں، بمشکل اہلکاروں نے جان بچائی۔
پولیس نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے بعد علی امین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیریئر توڑ کے فرار ہو گئے، ایک گاڑی اور چار مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کے گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی
اس حوالے سے ڈی پی او محمد نوید نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی۔
محمد نوید کا کہنا ہے کہ آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد کو حراست میں لیاگیا ہے، چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیرِ حراست افراد کا تعلق چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور خیبر سے ہے، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین گنڈا پور نے ہنگامہ اور فائرنگ کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C