بینن: افریقی فوج کا سرکاری ٹی وی پر اعلان، ’ہم نے اقتدار سنبھال لیا ہے‘
👁️ 266 بار دیکھا گیا
بینن: افریقی فوج کا سرکاری ٹی وی پر اعلان، ’ہم نے اقتدار سنبھال لیا ہے‘
کوٹونو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی اہلکاروں نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ انھوں نے صدر پیٹریس طالن کو معزول کر کے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ فوجی اہلکاروں کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل تیگری پاسکل فوجی عبوری کونسل کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر طالن کی حکومتی کارکردگی کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
فرانسیسی سفارتخانے کے مطابق دارالحکومت کوٹونو میں صدر کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ فوجی اہلکاروں نے آئین معطل کرنے، زمینی سرحدیں اور فضائی حدود بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
تاہم صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور ٹی وی سٹیشن پر قابض فوجی گروہ کو باقاعدہ فوج کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
وزیرِ خارجہ شیگن اجادی باکاری نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’صورتحال قابو میں ہے، فوج کا بڑا حصہ حکومت کے ساتھ ہے اور ہم حالات پر قابو پا رہے ہیں۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدارتی دفتر کے ایک اہلکار نے کہا کہ ’یہ ایک چھوٹا گروہ ہے جو صرف ٹیلی ویژن پر قابض ہے، شہر اور ملک مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘ بین کے صدر خود اس وقت کہاں موجود ہی اس بارے میں ابھی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
کوٹونو کی کئی سڑکوں پر فوجی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے اور راستے بند ہیں۔ بینن کو افریقہ کی نسبتاً مستحکم جمہوریت سمجھا جاتا ہے، تاہم یہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے اور کپاس کے بڑے پیداواری ملکوں میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔
فرانس اور روس کے سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کو صدارتی کمپاؤنڈ کے قریب جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
’کنگ آف کاٹن‘
67 برس کے صدر طالن، جنھیں ’کنگ آف کاٹن‘ کہا جاتا ہے سنہ 2016 کے انتخابات میں اقتدار میں آئے تھے۔ وہ اگلے سال اپنی دوسری مدت مکمل کرنے کے بعد عہدہ چھوڑنے والے ہیں اور انھوں نے تیسری مدت کے لیے انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ انھوں نے وزیرِ خزانہ روموالڈ واداگنی کو اپنا جانشین نامزد کیا ہے۔
صدر طالن کو معاشی ترقی کے اقدامات پر سراہا گیا ہے لیکن ان کی حکومت پر اختلافی آوازوں کو دبانے کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے۔ حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے مرکزی اپوزیشن امیدوار کو سپانسرز کی کمی کے باعث نااہل قرار دیا تھا۔
یہ مبینہ فوجی بغاوت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی پڑوسی ملک گنی بساؤ میں صدر عمرو سسکو ایمبالو کو معزول کیا گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں مغربی افریقہ کے کئی ممالک بشمول برکینا فاسو، گنی، مالی اور نائجر میں فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں، جس سے خطے کی سلامتی کے مزید بگڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
بینن میں حالیہ برسوں میں شدت پسند سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور داعش و القاعدہ سے منسلک گروہ جنوبی علاقوں تک پھیل چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 392 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 787 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9009 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4540 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C