تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر چین میں 9 امریکی کمپنیوں کے اثاثے منجمد
👁️ 32 بار دیکھا گیا
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر چین میں 9 امریکی کمپنیوں کے اثاثے منجمد
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر بدھ کے روز امریکی فوج سے منسلک 9 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے، چین میں موجود ان کے اثاثے منجمد کردیےہیں۔
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق چین کی جانب سے امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔
چین متعدد بار وائٹ ہاؤس سے یہ مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ تائیوان کی قیادت کے ساتھ لین دین سے باز رہے۔ بیجنگ تائیوان کو چین کا ایک حصہ قرار دیتا ہے۔
تائیوان میں جمہوری طرز کی حکومت قائم ہے۔ امریکہ بین الاقوامی سطح پر اس کا ایک اہم حمایتی اور ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، سیرا نیواڈا کارپوریشن اور اسٹک رڈر انٹرپرائزز ایل ایل سی سمیت امریکی کمپنیوں کے خلاف کیے گئے اقدامات بدھ کو مؤثر ہو گئے ہیں اور چین کے اندر ان کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں انسدادی اقدامات ہیں اور ان کا اطلاق کیوبک کارپوریشن، تھری ایس ایرو اسیس، ٹی کام لمیٹڈ پارٹنرشپ، ٹیکس اوری، پلانٹیے منیجمنٹ گروپ، ایکٹ ون فیڈرل اورایکوویرا پر بھی ہو گا۔
بیان کے مطابق چین کے اندر گروپس اور افراد کو ان امریکی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کے روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کو مسلح کرنے کے خطرناک رجحان کو فوری طور پر روکے۔ تائیوان کی آزادی کی حمایت کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو نقصان نہ پہنچائے۔
اس سے قبل چین نے، تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر لاک ہیڈ مارٹن یونٹ سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔
چین یہ کہہ چکا ہے کہ وہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے سخت خلاف ہے اور اس نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں فوری واپس لے۔
چین کی وزارت دفاع نے بھی اس سے قبل اس معاملے پر امریکہ سے شکایت کی تھی۔
چین نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنے دعوؤں پر زور دینے کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ بڑھایا ہے جسے تائیپے سختی سے مسترد کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4852 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C