تحریک طالبان پاکستان نے خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان نے خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی) پاکستانی طالبان نے ہمسایہ ملک افغانستان میں اپنے سابق ترجمان کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان، جسے ٹی ٹی پی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ٹویٹر پر محمد خراسانی نامی شخص کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے یہ تصدیق پاکستانی سکیورٹی حکام کے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان کو افغانستان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آج جمعرات تک طالبان نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی تھی۔
ٹی ٹی پی کے حالیہ ترجمان جو محمد خراسانی کا نام ہی استعمال کرتے ہیں، کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلتی کی ہلاکت کا واقعہ نو جنوری کو پیش آیا تھا اور اس کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔
بلتی ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا اور اس نے سن 2011 سے سن 2015 تک گروپ کے ترجمان کے طور پر کام کیا۔ 2015ء میں اسے افغانستان میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور پھر افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔
اگرچہ ٹی ٹی پی افغان طالبان سے مختلف تنظیم ہے لیکن زیادہ تر تجزیہ کاروں کی رائے میں ان دونوں تنظیموں کے خیالات، اسلام کے حوالے سے نظریات اور مغرب کے حوالے سے منفی رائے ایک ہی جیسی ہے۔
نومبر میں پاکستانی حکام نے ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور یہ جنگ بندی معاہدہ نو دسمبر 2021ء کو ختم ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ٹی ٹی پی نے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔ یہ گروپ گزشتہ 14 برسوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے پاکستانی اداروں اور عام شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ لیکن ان کی زیادہ تر کارروائیاں بلوچستان یا پاکستانی قبائلی علاقوں تک محدود ہیں۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ ٹی ٹی پی کا سربراہ نور ولی اور اس تنظیم کے متعدد جنگجو افغانستان میں ہی کہیں روپوش ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1948 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C