تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ اقلیتوں، فرقوں کے خلاف استعمال ہوگا، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
👁️ 239 بار دیکھا گیا
تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ اقلیتوں، فرقوں کے خلاف استعمال ہوگا، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشتہ ظاہر کیا ہے کہ تحفظ بنیاداسلام ایکٹ اقلیتوں، فرقوں کیخلاف استعمال ہوگا، پنجاب حکومت اقدام واپس لے اس سے پہلے کہ یہ حکومت کیلئے بھی نقصان دہ شکل اختیارکرے۔ ایسی پریشان کن پیش رفتوں کا مقصد دانشورانہ سوچ، تحقیق اور اظہار کی آزادی کیلئے اور گُھٹن پیدا کرنا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ 2020 جس نے (دیگر مواد کے علاوہ) ایسی کتب کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے جو غیراخلاقی، مذہبی لحاظ سے توہین آمیز، یا ریاست مخالف تصور کی جاتی ہیں۔
ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ اس حقیقت کو پیشِ نظر رکھیں کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 (2) اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 8 لسانی اور فرقہ ورانہ اعتبار سے نفرت انگیز تقریر کو پہلے ہی جرم قرار دے چکی ہیں، تو پھر یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ اِس نئی قانون سازی میں چُھپی نیّت ʼ کتاب جلانے والی پرانی روایت سے ملتی جلتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ کو یہ اختیار دینا کہ وہ تمام شہریوں کے اِیما پر فیصلہ کرے کہ کونسا ʼمواد قابل اعتراض ہے، ناقابلِ قبول امر ہے۔ یہ توقع رکھنے کی معقول وجہ بھی ہے کہ نئے ایکٹ کی دفعہ مذہبی اقلیتوں اور فرقوں کے خلاف بھی استعمال ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C