ترکیہ کا ایف 16 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
👁️ 76 بار دیکھا گیا
ترکیہ کا ایف 16 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
استنبول(ڈیلی اردو) ترکیہ کے شمال مغربی علاقے یالووا میں ترک فضائیہ کا ایف 16 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچالی۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق طیارہ بدھ کے روز تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل بحفاظت ایجیکٹ کرلیا اور محفوظ رہا۔ حادثے میں کسی دوسرے شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور پائلٹ کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں طیارے کو انتہائی کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ طیارہ درختوں کے پیچھے اوجھل ہونے کے چند لمحوں بعد جائے حادثہ سے دھویں کا گہرا بادل اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔
یہ حالیہ عرصے میں ترک فضائیہ کے ایف 16 طیارے کا دوسرا بڑا حادثہ بتایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل تقریباً چھ ماہ پہلے بھی ایک ترک ایف 16 طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب الرٹ رسپانس مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔
ترکیہ کو اس سے قبل فوجی مال بردار طیارے کے حادثے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت سی 130 طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر روک دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان : قندھار میں خواتین کے انڈرویئر و دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے 18 دکاندار گرفتار
13/August/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان : بدخشاں میں طالبان میئر دھماکے میں ہلاک، ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد ہلاک
13/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
اپردیر: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کوشش، 15 دہشتگرد ہلاک
13/August/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 8 پولیس اہلکار مبینہ طور پر اغوا، پولیس کا کالعدم تنظیم پر الزام
13/August/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
دیر بالا، دہشتگردوں کا چیک پوسٹوں پر حملہ ، مقامی افراد اسلحہ اٹھا کر پولیس کی مدد کےلئے پہنچ گئے
13/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس و سی ٹی ڈی کی کاروائی ، مطلوب کمانڈر گیدڑ ہلاک
13/August/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26218 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15468 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11749 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9044 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 6588 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C