ترکیہ کی انٹیلی جنس ایم آئی ٹی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ گرفتار کرلیا
👁️ 40 بار دیکھا گیا
ترکیہ کی انٹیلی جنس ایم آئی ٹی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ گرفتار کرلیا
انقرہ(ڈیلی اردو) ترکیہ نےاسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنےو الے ایک اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوسوو کی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو اسرائیلی ایجنسی موسادکے مالیاتی نیٹ ورک کی انتظام کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لریڈون ریکسیپی نامی شخص کو 30 اگست کو ترکیہ میں موساد کے ایجنٹوں کو رقوم کی منتقلی کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا۔ایم آئی ٹی کے مطابق کوسووو کی شہریت رکھنے والے لریڈون ریکسیپی کی 25 اگست سے نگرانی کی جارہی تھی، جس کے دوران یہ پایا گیا کہ مبینہ طور پر لریڈون نے یورپی ممالک بالخصوص کوسووو سے ترکیہ میں موساد کے ایجنٹوں کو رقوم کی منتقلی میں سہولت کاری کی۔
ترکیہ کے خفیہ ادارے کے مطابق لریڈون کی جانب سے منتقل کی گئی رقوم شام میں انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے، فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی اور ڈرون آپریشنز میں استعمال کی گئیں۔واضح رہے کہ ترکیہ رواں سال 20 افراد کو موساد سے روابط کے الزام میں گرفتار کرچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8979 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4853 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C