ترکی: داعش کے خلاف کارروائی، 6 عسکریت پسند اور 3 اہلکار ہلاک، 357 گرفتار
👁️ 234 بار دیکھا گیا
ترکی: داعش کے خلاف کارروائی، 6 عسکریت پسند اور 3 اہلکار ہلاک، 357 گرفتار
انقرہ (ڈیلی اردو ) ترک حکومت کے مطابق ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ ترین ملک گیر کریک ڈاؤن میں 357 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
استنبول سے منگل 30 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ یہ گرفتاریاں شمال مغربی ترکی میں اس واقعے کے ایک روز بعد عمل میں آئیں، جس میں کل پیر کے دن ترک پولیس کے خصوصی دستوں اور داعش کے شدت پسندوں کے مابین ایک طویل اور خونریز جھڑپ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس جھڑپ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے 6 عسکریت پسندوں کے علاوہ 3 ترک پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے جب کہ آٹھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو گئے تھے۔
ترک حکومت کے مطابق ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ ترین ملک گیر کریک ڈاؤن میں 357 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
استنبول سے منگل 30 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ یہ گرفتاریاں شمال مغربی ترکی میں اس واقعے کے ایک روز بعد عمل میں آئیں، جس میں کل پیر کے دن ترک پولیس کے خصوصی دستوں اور داعش کے شدت پسندوں کے مابین ایک طویل اور خونریز جھڑپ میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس جھڑپ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے چھ عسکریت پسندوں کے علاوہ تین ترک پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے جب کہ آٹھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو گئے تھے۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے ایکس پر اس بیان سے قبل استنبول میں ریاستی دفتر استغاثہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ داعش کے نئے گرفتار کیے گئے 357 مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپے 21 صوبوں میں مارے گئے، جن میں سے صرف استنبول اور دو دیگر صوبوں میں ہی ایسی کارروائیاں 114 مختلف مقامات پر کی گئیں۔
اس دوران گرفتار کیے گئے افراد سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے متعلق بہت سا ڈیجیٹل مواد اور دستاویزات بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C