توہین آمیز مواد: ایف آئی اے گوگل کے خلاف مقدمہ درج کریں، لاہور ہائیکورٹ
👁️ 155 بار دیکھا گیا
توہین آمیز مواد: ایف آئی اے گوگل کے خلاف مقدمہ درج کریں، لاہور ہائیکورٹ
لاہور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین آمیز مواد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کیسی ریاست مدینہ ہیں کہ بنیادی ذمہ داری ہی پوری نہیں کر رہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سے توہین آمیز مواد ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مواد ہٹانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے ہی کارروائی کرنی ہے، ایف آئی اے نے قانون کے مطابق کمپلینٹ بنائی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دن بدن معاملہ خراب ہو رہا ہے، اگر کوئی بیرون ملک بیٹھ کر توہین آمیز مواد پاکستان میں پھیلائے تو ایف آئی اے کیا کرے گا، ملک میں جتنے قوانین ہیں کیا ان کو لاگو کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، ہم کیسی ریاست مدینہ ہیں کہ بنیادی ذمہ داری ہی پوری نہیں کر رہے، ایف آئی اے میں ایسا ونگ ضرور ہونا چاہیے جو توہین آمیز مواد چیک کرے اور اسے ہٹائے، حکومت سارے توہین آمیز مواد کو ہٹا دے یا سسٹم بند کر دے، یا حکومت کھل کر بیان دے کہ کچھ نہیں کرنا، ایف آئی اے نے بھی رپورٹ جمع کراکر جان ہی چھڑائی ہے، کیا گوگل اتھارٹی کے خلاف پرچہ ہو سکتا ہے، اگر ایف آئی اے کے پاس اختیار ہے تو گوگل کے خلاف پرچہ درج کرے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 30 دسمبر کو ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران کو ملتان بنچ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C