تہران میں فائرنگ، ایرانی سپریم کورٹ کے دو ججز ہلاک، حملہ آور نے خود کو گولی مار لی
👁️ 173 بار دیکھا گیا
تہران میں فائرنگ، ایرانی سپریم کورٹ کے دو ججز ہلاک، حملہ آور نے خود کو گولی مار لی
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ارنا) ایران کی عدلیہ کا کہنا ہے کہ جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کو تہران میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر تین ججز کو نشانہ بنایا گیا جس میں سے دو کی موت ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعے میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے۔
میزان نے قتل ہونے والے ججز کی شناخت علی رازینی اور محمد مقیسہ سے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق “قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشت گردی” سے متعلق مقدمات ان ججز کی عدالتوں میں زیرِ سماعت تھے۔
فوری طور پر قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم میزان کا کہنا ہے کہ حملہ آور سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت کسی کیس میں شامل نہیں تھا۔ ویب سائٹ نے حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق 68 سالہ محمد مقیسہ پر ان گنت غیر منصفانہ ٹرائلز میں الزامات ثابت نہ ہونے اور شواہد کو نظر انداز کرنے پر 2019 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
علی رازینی کے بارے میں میزان کا کہنا ہے کہ 71 سالہ جج ایران کی عدلیہ میں کئی اہم پوزیشنز رکھتے تھے۔ ان پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کی گاڑی میں مقنطیسی بم لگایا گیا تھا۔
ایران میں اگرچہ ججز کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات کم ہی ہوتے ہیں۔ لیکن حالیہ برسوں میں ہائی پروفائل شخصیات کو نشانہ بنانے کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ایران کے شہر کازرون میں نمازِ جمعہ کے بعد ایک شیعہ مسلم مبلغ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
اپریل 2023 میں شمالی صوبے مازندران میں ایک طاقت ور عالم عباس علی سلیمانی کو بینک میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل اگست 2005 میں مشہور ایرانی جج حسن مقدس کو تہران کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں دو مسلح افراد نے گاڑی میں سوار ہو کر ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعے کے دو سال بعد قتل کے الزام میں سزا پانے والے دو افراد کو سرِعام پھانسی دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C