جرمنی میں شامی شہری گرفتار، دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
👁️ 440 بار دیکھا گیا
جرمنی میں شامی شہری گرفتار، دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) وفاقی جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا میں پولیس نے ایک 27 سالہ شامی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ میونخ کے پبلک پراسیکیوٹر کے آفس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر داعش کا حامی ہے اور اس نے دھماکہ خیز یا آتش گیر مواد تیار کرنے کی ہدایات اور سامان حاصل کیے تھے۔
ملزم نے اکتوبر 2024ء میں انٹرنیٹ سے دھماکہ خیز مواد بنانے کی ہدایات حاصل کیں۔
اس کا مبینہ مقصد کسی نائٹ کلب یا عوامی جگہ پر حملہ کر کے لوگوں کو ہلاک کرنا تھا۔
تفتیش کاروں کے مطابق، وہ ’’کافروں کے خلاف جنگ‘‘ کو اپنا مذہبی فریضہ سمجھتا ہے۔
دسمبر 2024 ء میں شوائنفُرٹ کے علاقے میں ایک بڑے پولیس آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اس کی پارٹنر کے اپارٹمنٹ سے مشکوک مواد برآمد ہوا، تاہم کسی مخصوص حملے یا فوری خطرے کے شواہد نہیں ملے۔
گرفتاری داعش سے ممکنہ رابطے کی اطلاع کے بعد عمل میں آئی، جس پر پولیس نے خصوصی ٹیم کے ذریعے کارروائی کی۔
ملزم نے گرفتاری کے وقت مزاحمت نہ کی۔
اب میونخ کی ایک علاقائی عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا ملزم کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C