جرمنی میں چاقو بردار کے حملے میں چودہ سالہ لڑکی ہلاک، دوسری زخمی
👁️ 128 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو بردار کے حملے میں چودہ سالہ لڑکی ہلاک، دوسری زخمی
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) دونوں لڑکیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسکول کے راستے میں تھیں۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
In Illerkirchberg in southern Germany in an apparently motiveless attack a 27 year old asylum seeker from Eritrea, attacked with a knife two school girls at 7.30 am on their way to school.
A 14 year old was murdered and a 13 year old was seriously injured.
He has been arrested. pic.twitter.com/FBvcekODay
— David Atherton (@DaveAtherton20) December 6, 2022
جنوبی جرمن علاقے الرکرشبرگ میں ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک چودہ سالہ لڑکی ہلاک جبکہ ایک تیرہ سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ ان دونوں لڑکیوں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ سکول کے راستے میں تھیں۔
الرکرش برگ کے میئر مارکوس ہوئسلر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد تمام لوگ صدمے کی حالت میں ہیں، ”ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ یہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔‘‘ الرکرشبرگ الم شہر کے پاس ہے اور اس علاقے کی آبادی پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔
پولیس کے مطابق اس واقعہ کے بعد قریب موجود پرائمری سکولوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور گرفتاری سے بچنے کے لیے پڑوس کے ایک گھر میں چھپا ہوا تھا۔ اس گھر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں تین افراد موجود تھے، جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا، ”ہمیں شبہ ہے کہ حملہ آور ان میں ہی سے ایک ہے۔‘‘ اس پوری کارروائی میں پولیس کے خصوصی دستے بھی شامل تھے۔
بتایا گیا ہے کہ اس حملے دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہو گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں چودہ سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ الم شہر کی پولیس کے ترجمان وولفگانگ یرگنز نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔ابھی تک حملے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 720 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 631 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3495 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C