جرمنی نے 650 افغان شہریوں کی پناہ کی منظوری منسوخ کر دی
👁️ 331 بار دیکھا گیا
جرمنی نے 650 افغان شہریوں کی پناہ کی منظوری منسوخ کر دی
برلن (ڈیلی اردو) جرمنی نے پاکستان میں منتظر 640 افغان شہریوں کی پناہ کی منظوری واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ جرمن حکومت کی نئی سخت مہاجرت پالیسیوں کا حصہ ہے، جس کے مطابق ری سیٹلمنٹ پروگراموں کو ’’جہاں تک ممکن ہو‘‘ ختم کیا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کی ترجمان سونیا کوک نے بتایا کہ جن افغانوں کو پہلے منظوری دی گئی تھی، انہیں آئندہ چند روز میں یہ اطلاع دے دی جائے گی کہ اب ان کی منتقلی میں سیاسی دلچسپی باقی نہیں رہی۔
یہ وہی افراد ہیں، جنہیں طالبان حکومت کے خوف اور ممکنہ انتقامی کارروائیوں کے باعث جرمنی میں انسانی بنیادوں پر تحفظ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اس طرح پہلی بار ان افغان مقامی ملازمین کا پروگرام بھی متاثر ہوا ہے، جنہوں نے افغانستان میں جرمن وزارتوں کے لیے کام کیا تھا۔ امدادی تنظیم ’’کابل ایئرلفٹ‘‘ کے مطابق 130 افراد کو ای میل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ انہیں اب جرمنی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی حالانکہ پہلے انہیں منظوری دی جا چکی تھی۔
جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ وہ اس معاملے سے لاعلم تھے تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں قانونی طور پر منظوریاں دی گئی ہیں، حکومت انہیں پورا کرے گی۔ ان کے مطابق تمام درخواست گزاروں کو سکیورٹی چیک سے لازمی گزرنا ہو گا۔
سن 2021 میں طالبان کی واپسی کے بعد سے اب تک جرمنی مقامی عملے کے 4,000 مقامی عملے کے ارکان اور ان کے خاندانوں کے 15,000 افراد کو پناہ دے چکا ہے، مگر پاکستان میں رہنے والے باقی افغان شدید غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
پاکستانی حکام کی جانب سے افغان باشندوں کو طالبان حکومت کے حوالے کرنے کی دھمکیوں نے ان کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2977 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C