جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے باہر کچھ عرصہ قبل ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دہشتگردی کے اس واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لاہور کے ڈی آئی جی سی افضال کوثر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کچھ عرصہ پہلےکیے گئے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی نے جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے بعد پنجاب میں بھی فیلڈ یونٹس کو الرٹ کردیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی افضال کوثر نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیع الحق اور سہولت کار عزیر اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث تھا۔
ملزم عید گل کی ٹاسکنگ اور لاجسٹک سپورٹ سمیع الحق نے کی تھی، اس واقعے میں خاتون سمیت 5 افراد کو پہلے ہی عدالت سے سزا ہو چکی ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے بعد فیلڈ یونٹس کو الرٹ کردیا گیا، تمام ڈسٹرکٹ پولیس کو بھی سکیورٹی بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ 23 جون 2021 کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26317 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15559 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11844 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9155 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7439 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5206 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C