جمال خاشقجی قتل کیس: ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگریس سے قاتل کو چھپانے لگی
👁️ 148 بار دیکھا گیا
جمال خاشقجی قتل کیس: ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگریس سے قاتل کو چھپانے لگی
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں/ ویب ڈیسک) سعودی صحافی خاشقجی قتل کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگریس سے قاتل کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے،ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر(ٹرمپ) اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس حکام نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اس طرح کے آپریشن کیلئے ولی عہد محمد بن سلمان کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن سعودی حکام کے مطابق جمال خاشقجی کا قتل ’روگ‘ سعودی ایجنٹس نے کیا جو ولی عہد محمد بن سلمان کے احکامات پر عمل نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق خاشقجی قتل کیس میں ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگریس سے صحافی کے قاتل کے بارے میں معلومات چھپا رہی ہے اور امریکی کانگریس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو کس نے قتل کیا۔
سینٹرز نے اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کے تحقیقات کرنے اور اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کے تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
جمال خاشقجی کو گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں سعودی سفارتخانے میں داخل ہونے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
جمال خاشقجی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسکی حکومت کے شدید مخالف تھے اور اپنی زندگی میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ مبینہ طور پر جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کر دیے گئے تھے جن کو ابھی تک برآمد نہیں کیا جا سکا۔
امریکی انٹیلی جنس حکام نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اس طرح کے آپریشن کیلئے ولی عہد محمد بن سلمان کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن سعودی حکام کے مطابق جمال خاشقجی کا قتل ’روگ‘ سعودی ایجنٹس نے کیا جو ولی عہد محمد بن سلمان کے احکامات پر عمل نہیں کرتے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کانگریس کی جانب سے اس قسم کی درخواست کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔تاہم سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سینٹر رہنماؤں کو اس معاملے میں افراد کے خلاف لیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ لیکن سینٹرز کے مطالبے کے مطابق دستاویزات میں جمال خاشقجی کے قتل کے اصل ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
امریکہ نے جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اسکی عمل درآمد میں ملوث شاہ سلمان کے سابق مشیر سعود القہانی سمیت 17 سعودی اہلکاروں کو سزائیں بھی سنائی ہیں۔
تاہم امریکی سینٹرز کی جانب سے ٹرمپ پر جمال خاشقجی کے قتل کے لیے براہ راست ولی عہد شاہ سلمان کی مذمت نہ کرنے پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 420 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C