جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ مقرر
👁️ 152 بار دیکھا گیا
جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ مقرر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں سیاہ فاموں کے مظاہروں کے دوران تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام جنرل کو سروس چیف مقرر کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر سیاہ فام آفیسر جنرل چارلس براؤن کو امریکی فضائیہ کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا جو امریکی تاریخ میں کسی بھی ملٹری سروس کی کمان کرنے والی پہلے سیاہ فام جنرل ہیں۔
⚡️ “Gen. Brown confirmed as 22nd CSAF”https://t.co/evw9UJUJN8
— U.S. Air Force (@usairforce) June 9, 2020
امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے جنرل چارلس کی تقرری سے متعلق ووٹنگ کی صدارت کی جس میں جنرل چارلس کو 98 ووٹ ملے اور ان کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا جسے مائیک پینس نے تاریخی لمحہ قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ جنرل چارلس کی متفقہ طور پر تقرری کے لیے ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر مظاہرے پھوٹے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل چارلس براؤن نے حال ہی میں پیسیفک ریجن میں امریکی فضائیہ کی سربراہی کی اور وہ ایک لڑاکا پائلٹ ہیں جنہیں لڑائی میں 130 گھنٹے سمیت 2900 گھنٹے سے زائد پرواز کا تجربہ ہے۔
جنرل چارلس براؤن نے 1984 میں کمیشن حاصل کیا اور وہ ٹیکساس ٹیکنیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اسکوارڈن لیڈر اور ونگ کمانڈر سمیت کئی ذمہ داریاں انجام دیں جب کہ فائٹر ونگز اور فائر اسکوارڈن کی بھی سربراہی کی۔
واضح رہے کہ امریکا میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث واشنگٹن میں نیشنل گارڈ تعینات کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
28/July/2026 👁️ 353 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
28/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
28/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8984 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3604 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2588 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C