جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات، 11 افراد ہلاک، 2 زخمی
👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات، 11 افراد ہلاک، 2 زخمی
کیپ ٹاؤن (ڈیلی اردو) جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میٹروپولیٹن علاقے میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 11 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
جنوبی افریقی پولیس کے مطابق خایلیتشا، لانگا اور گوگولیٹھو کے علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق خایلیتشا کے علاقے لنگلیتھو ویسٹ میں فائرنگ سے 25، 31 اور 35 سالہ تین افراد ہلاک ہوئے۔ لانگا کے علاقے کوالانگا میں ونی منڈیلا اسٹریٹ پر ہونے والی فائرنگ میں چار مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئے۔
گوگولیٹھو کی غیر رسمی بستی بارسلونا میں فائرنگ کے تیسرے واقعے میں دو مرد اور ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے فائرنگ والے علاقوں سمیت دیگر حساس مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ مغربی کیپ کے صوبائی پولیس کمشنر لیفٹیننٹ جنرل سیزاخیلے ڈیانٹی کے مطابق حملوں کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
پولیس کمشنر نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والی قابل اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک لاکھ جنوبی افریقی رینڈ انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں گروہی تشدد اور غیر قانونی اسلحے کا استعمال بدستور اہم سکیورٹی چیلنجز ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
10/August/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 قبائلی عمائدین ہلاک
10/August/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات، 11 افراد ہلاک، 2 زخمی
10/August/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
افغانستان: کنڑ میں سیاحت پر آئے نوجوان کی سر کٹی لاش برآمد
10/August/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
علی پور: امام مسجد کی 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
10/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا غزہ سے متعلق ٹرمپ کے 15 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات
10/August/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26169 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15433 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9028 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 6669 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4927 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4663 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C