جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
👁️ 353 بار دیکھا گیا
جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
وانا + میرانشاہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے قبائلی اضلاع جنوبی وزیرستان اپر اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر مختلف اوقات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے دوران عام نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی اور تمام بازار، مارکیٹیں اور شاہراہیں بند رہیں گی۔
جنوبی وزیرستان اپر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع میں 18 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے 19 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہر قسم کی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ تمام بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران آسمان منزہ، شیرونگی سپین جماعت، تورو امتیارزہ تا توروام کے راستے عام شہریوں کے لیے بند رہیں گے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں شہری پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور متعلقہ کاغذات جمع کروا کر سفر کر سکیں گے۔
اعلامیہ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر سکیورٹی فورسز کی گاڑی نظر آئے تو اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر کے فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو روزہ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو ہفتہ 18 اکتوبر اور اتوار 19 اکتوبر 2025 کو ضلع بھر میں نافذ رہے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران ضلع کی تمام مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
انتظامیہ کے مطابق کرفیو کا نفاذ سکیورٹی وجوہات اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 282 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4454 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C