جنوبی وزیرستان، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، ٹانک اور خیبر میں دہشت گردی کی نئی لہر
👁️ 607 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، ٹانک اور خیبر میں دہشت گردی کی نئی لہر
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان، لکی مروت، باجوڑ بنوں، ٹانک اور خیبر کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے کرفیو، حملوں اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا اور شکئی میں کل 6 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شکئی اور انزر چینہ وانا روڈ پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔ صرف ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اگر شہریوں کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں نظر آئیں تو وہ اپنی گاڑی سڑک سے کم از کم 100 میٹر نیچے اتار لیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ
لکی مروت میں تھانہ ورگاڑی کی پولیس موبائل پر بائست خیل پھاٹک کے قریب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملہ کیا گیا۔
دھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم تمام اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن مراد علی خان، ڈی ایس پی غزنی خیل محمد نواز خان، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
ڈی پی او نذیر خان نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، لکی مروت پولیس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
باجوڑ میں افغان عسکریت پسند کمانڈر ہلاک
باجوڑ کے علاقے گبرے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان عسکریت پسند کمانڈر پیر آغا خنداری کو ہلاک کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے عسکریت پسند رہنما ملنگ بادشاہ نے بھی پیر آغا خنداری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
بنوں میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی تباہ کردی
بنوں میں دہشتگردوں نے حسن خیل خیراکی پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق چوکی کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹانک میں جھڑپ، امن کمیٹی کے دو ارکان زخمی
ضلع ٹانک کے گاؤں گل امام میں ٹی ٹی پی اور امن کمیٹی کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں انعام اور جاوید نامی دو افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور مزید جھڑپوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیبر میں اغوا کی واردات
قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں نے ایک مقامی شخص کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر صدام عرف ابوذر اور کمانڈر اعجاز عرف حزیفہ نے زین خان ولد غلاف خان کو ان کی گاڑی سمیت اغوا کیا۔
ان تمام واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ اضلاع میں گشت اور نگرانی مزید سخت کر دی ہے، جبکہ حساس علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C