جنوبی وزیرستان اپر میں 7 پولیس اہلکار اغواء – سرچ آپریشن جاری
👁️ 242 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر میں 7 پولیس اہلکار اغواء – سرچ آپریشن جاری
جنوبی وزیرستان اپر (ڈیلی اردو) جنوبی وزیرستان اپر کے دو مختلف علاقوں، لدھا اور سرویکئی کی حدود میں پولیس اہلکاروں کے اغواء کے دو الگ الگ واقعات نے سیکیورٹی اداروں کو چوکنا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ لدھا کی حدود میں معمول کی گشت پر مامور تین اہلکار—انصاف، عابد اور اسماعیل—کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔
اسی روز تھانہ سرویکئی کی حدود میں واقع تانگہ چگملائی کے مقام سے چار اہلکار—سب انسپکٹر عبد الخالق، سپاہی عرفان اللہ، سپاہی حبیب اللہ اور سپاہی عمران—کو بھی اغواء کیا گیا۔
پولیس حکام نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اغواء شدہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی سراغ نہیں ملا۔ مقامی ذرائع سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے ان وارداتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
علاقے میں خوف کی فضا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے پولیس اہلکاروں کے اغواء پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C