جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، سات زخمی
👁️ 457 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، سات زخمی
واشنگٹن (ش ح ط ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سور نرائی کے علاقے میں ہفتہ کے روز سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سور نرائی سے پش زیارت جانے والے پہاڑی راستے پر پیش آیا، جو سکیورٹی فورسز کی آمد و رفت کے لیے اکثر استعمال ہوتا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں ایک مزید اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فورسز نے فوری جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا، تاہم زخمی حملہ آور دشوار گزار علاقے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد اضافی سکیورٹی دستے علاقے میں روانہ کر دیے گئے اور سرچ و کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔
لوئر دیر میں امن مارچ
دوسری جانب ضلع لوئر دیر میں دیر قامی پاتھون کے زیر اہتمام امن مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء نے امن کی علامت سفید پرچم اٹھا رکھے تھے اور علاقے میں قیام امن کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر قومی جرگہ لوئر دیر کے رہنما حاجی بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مزید بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے پائیدار امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے واضح کیا کہ اس بار کسی صورت علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔
باجوڑ میں نقل مکانی جاری
ادھر قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کشیدگی اور دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ امدادی رضاکاروں کے مطابق اب تک 500 سے زائد خاندان رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں متاثرین بغیر رجسٹریشن کے کیمپوں سے جا چکے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں گولہ باری، کرفیو اور نیٹ ورک کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس کے باعث وہ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہری مزید مشکلات سے بچ سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C