جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک، دو درجن زخمی، چار حملہ آور بھی مارے گئے
👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک، دو درجن زخمی، چار حملہ آور بھی مارے گئے
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سرحد پار افغانستان سے فورسز کے ایک کیمپ پر حملے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی حکام جوابی کارروائی میں چار شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں۔
سرحد پار سے یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا جس میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔
جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں عسکریت پسندوں کے اس تازہ حملے سے متعلق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم حکام کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ رات کو ایک بجے کے قریب 136 ونگ ہیڈکوارٹر ممی خیل پر شر پسندوں نے حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی کی۔
حکام کے مطابق ونگ ہیڈکوارٹر کو دہشت گردوں نے چاروں طرف سے نشانہ بنایا اور اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔ عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹوں سے زیادہ دیر تک جاری رہا۔
حکام نے اس حملے میں چار اہلکاروں کے ہلاک اور 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم علاقے میں ذرائع ابلاغ کو رسائی نہ ہونے کے باعث اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند ہلاک ہونے والے تین ساتھیوں کی لاشیں اپنے ساتھ لے گئے جب کہ ایک کی لاش جائے وقوع پر موجود ہے۔
حکام نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ منگل کی صبح علاقے میں تعینات سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے جائے وقوع کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں اور زخمی اور ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم پاکستان کی فوج اور سیکیورٹی ادارے مبینہ طور پر افغانستان میں موجود کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان میں دہشت گردی کا ذمے دار قرار دیتے ہیں۔
سیکیورٹی اداروں کا یہ مؤقف رہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجو سرحد پار سے پاکستان آ کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ لہٰذا افغانستان میں موجود طالبان حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
تاہم طالبان حکومت پاکستان کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دہشت گردی کو پاکستان کو اندرونی معاملہ قرار دیتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں قبائلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے عسکریت پسندوں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔
گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ضلع خیبر کی وادئ تیراہ میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں اور پولیس تھانے پر حملے میں ایک افسر سمیت متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کر دیا تھا۔
اس حملے کے جواب میں پاکستان فوج نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C