جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 فوجی اور 8 دہشت گرد ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 فوجی اور 8 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتوار کو جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران دو فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ لانس نائیک شعیب علی اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی سپاہی رفیع اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کردی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے سے دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 37 دہشت گرد ہلاک، افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں 3 ٹھکانے تباہ
21/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C