22/August/2026

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، دو بھائی زخمی

👁️ 79 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، دو بھائی زخمی

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، دو بھائی زخمی

جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک دربلئی میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں دو بھائی زخمی ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لیے دونوں زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں مبینہ طور پر ڈرون کے استعمال کی اطلاعات ہیں، تاہم حملے کی نوعیت اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C