جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر شدت پسندوں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی
👁️ 372 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر شدت پسندوں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں شدت پسندوں نے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کے قافلے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ ٹانک سے لدھا جا رہا تھا۔ لدھا کے علاقے کوٹ اڈانہ کے قریب شدت پسندوں نے گھات لگا کر قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کی ڈبل کیبن گاڑی کو گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں محرر اعجاز محسود اور کانسٹیبل گل نواز معمولی زخمی ہوئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لدھا منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی حملے میں محفوظ رہے، جبکہ قافلے کے دیگر اہلکاروں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور شدت پسندوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4851 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C