جنگی جرائم: بین الاقوامی فوجداری عدالت سے روسی صدر پوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
👁️ 123 بار دیکھا گیا
جنگی جرائم: بین الاقوامی فوجداری عدالت سے روسی صدر پوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دی ہیگ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جمعے کو کہا کہ اس نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو یوکرین میں مبینہ طور پر بچوں کے اغوا میں ملوث ہونےسے متعلق جنگی جرائم کے ارتکاب پر ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔
عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ پوٹن مبینہ طور پر بچوں کو یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے غیر قانونی طور پر ملک بدر کر کے روسی فیڈریشن بھیجنے کے جنگی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
عدالت نے جمعے کو ایسے ہی الزامات کی بنا پر روسی فیڈریشن کے صدر کے دفتر میں بچوں کے حقوق سے متعلق کمشنر ، ماریا ایلیک سیونا ایل وووا بیلووا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
Situation in #Ukraine: #ICC judges issue arrest warrants against Vladimir Vladimirovich Putin and Maria Alekseyevna Lvova-Belova
Read more ⤵️
https://t.co/5OMC7Xuuy5— Int'l Criminal Court (@IntlCrimCourt) March 17, 2023
عدالت کے جج پیوٹر ہوف منسکی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگرچہ آئی سی سی کے ججوں نے وارنٹس جاری کر دیے ہیں ، تاہم اس پر عمل درآمد کا انحصار بین الاقوامی برادری پر ہوگا۔ عدالت کے پاس وارنٹس پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوئی پولیس فورس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قانون کی ایک عدالت کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ ججوں نے گرفتاری کے وارنٹس جاری کر دیے ہیں۔ عمل در آمد کا انحصار بین الاقوامی تعاون پر ہوتا ہے۔
ماسکو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ اس وارنٹ پر اولین رد عمل میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ہمارے ملک کے لیے قانونی نقطہ نظر سمیت کوئی معنی نہیں رکھتی۔
لیکن یوکرین کے عہدے دار بہت خوش تھے ۔صدارتی مشیر میخائلو پوڈولیاک نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو چکی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ قانون کے پہیئے حرکت میں آرہے ہیں ۔اور یہ کہ بچوں کے اغوا اور دوسرے بین الاقوامی جرائم پر بین الاقوامی مجرموں کا احتساب کیا جائے گا۔
یوکرین بھی عدالت کا رکن نہیں ہے، لیکن اس نے اپنے علاقے پر آئی سی سی کو دائرہ اختیار دے رکھا ہے اور آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک سال قبل تحقیقات شروع کرنے کے بعد سے چار مرتبہ وہاں کا دورہ کیا ہے۔
اگرچہ روس نے عدالت کے الزامات اور وارنٹس کو مسترد کر دیا ہے دوسروں نے کہا ہے کہ عدالت کا یہ اقدام اہم اثر مرتب کرے گا۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایسو سی ایٹ انٹر نیشنل جسٹس ڈائریکٹر بلقیس جراح نے کہا کہ آئی سی سی نے پوٹن کو ایک مطلوب شخص قرار دے دیا ہے اور اس استثنی کے خاتمے کے لیے اپنا پہلا قدم اٹھایا ہے جس نے ایک عرصے سے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں مجرموں کو شہ دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارنٹس نے یہ واضح پیغام بھیجا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب ، یا برداشت کرنے کےاحکامات دینا، دی ہیگ میں جیل کی کسی کوٹھری تک لے جاسکتا ہے۔
پروفیسر ڈیوڈ کرین نے جنہوں نے لائبیریا کے صدر چارلس ٹیلر کو 20 سال قبل سیرا لیون میں جنگی جرائم کی بنا پر فرد جرم عائد کی تھی ، کہا ہے کہ دنیا بھر میں ڈکٹیٹرز اور مطلق العنان حکمرانوں پر اب توجہ مرکوز ہو رہی ہے اور یہ کہ سربراہان مملکت سمیت بین االاقوامی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کا احتساب ہو گا۔
ٹیلرکو آخر کار گرفتار کیا گیا تھا اور نیدر لینڈز کی ایک خصوصی عدالت میں مقدمہ چلا یا گیا تھا۔ انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا اور 50 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کو ایک تحریری تبصرے میں کرین نے کہا کہ یہ انصاف اور یوکرین کے شہریوں کے لیے ایک اہم دن ہے۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ایک انکوائری میں یوکرین میں شہریوں پر روسی حملوں کا حوالہ دیا گیا جن میں مقبوضہ علاقوں میں منظم اذیت رسانی اور ہلاکتوں سمیت ، ایسے ممکنہ مسائل شامل تھے جو جنگی جرائم اور ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے ضمرے میں آتے ہیں۔
وسیع تحقیقات میں روسی سرزمین پر یوکرینی باشندوں کے خلاف جرائم کا بھی پتہ چلا، جن میں یوکرین کے جلا وطن بچے بھی شامل ہیں جنہیں ان کے خاندانوں کے ساتھ دوبار ہ ملاپ سے روکا گیا تھا ۔ یہ ایک فلٹریشن سسٹم ہے جس کا مقصد یوکرینی باشندوں کو حراست اور اذیت رسانی اور غیر انسانی حراستی حالات میں رکھنے کے لیے الگ کرنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C