جنگ سے اجڑے لاکھوں لبنانیوں کی گھر واپسی شروع
👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنگ سے اجڑے لاکھوں لبنانیوں کی گھر واپسی شروع
بیروت (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران نواز حزب اللہ کے درمیان جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے آٹھ لاکھ سے زائد لبنانی شہری فائر بندی کے بعد بتدریج اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امداد (اوچا) کے مطابق 30 جولائی تک 821,077 بے گھر افراد اپنے آبائی علاقوں میں واپس جا چکے ہیں، تاہم اب بھی تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار افراد بے گھر ہیں، جن میں سے لگ بھگ 26 ہزار سرکاری عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اٹلی کے دارالحکومت روم میں امریکی معاونت سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جاری ہے، جس کا مقصد جنگ کا مستقل خاتمہ اور دیرپا امن کا قیام ہے۔
لبنان میں یہ جنگ رواں سال مارچ میں حزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملوں اور جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں کیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ میں 4,300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ سے اجڑے لاکھوں لبنانیوں کی گھر واپسی شروع
06/August/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی
06/August/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات، ٹی ٹی پی، داعش اور بی ایل اے کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
06/August/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار
06/August/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر اتفاق نہیں کیا، وزیراعظم نیتن یاہو
06/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
06/August/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9017 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4910 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4653 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4560 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3763 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3638 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C