جنگ میں مودی سرکار کو ناقابلِ فراموش سبق ملا، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 280 بار دیکھا گیا
جنگ میں مودی سرکار کو ناقابلِ فراموش سبق ملا، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
ہری پور (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’افواجِ پاکستان نے قوم کی دعاؤں کے ساتھ میدانِ حق میں فتح حاصل کی اور انڈیا کو دہلی سے ممبئی تک ایسی شکست دی جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔‘
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دلیر اور غیور قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا۔
انھوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر میں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل ہے۔
اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، معیشت منجدھار سے نکل کر اب مستحکم ہو رہی ہے اور اسے مزید آگے لے جانا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے اور جب چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر سے طلبہ کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر کیا جائے گا اور انھیں یورپ اور چین میں مصنوعی ذہانت کی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے ہری پور یونیورسٹی میں خواتین کے کیمپس کے قیام کے ساتھ ہری پور میں دانش سکول بنانے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں اور یہ اہداف صرف انتھک محنت اور اتحاد سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C