حزب اللہ پیچھے ہٹے ورنہ ایران معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع
👁️ 151 بار دیکھا گیا
حزب اللہ پیچھے ہٹے ورنہ ایران معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ’امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی جانب پیش رفت جاری ہے اور اب یہ سوال نہیں کہ معاہدہ ہوگا یا نہیں، بلکہ یہ کہ وہ کب طے پائے گا۔‘
سی بی ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ’امریکہ شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حزب اللہ کو یہ حملے فوری طور پر بند کرنے چاہییں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ایران کو چاہیے کہ وہ حزب اللہ کو یہ حملے روکنے کے لیے انتہائی مضبوط اور واضح انداز میں قائل کرے۔‘
امریکی وزیر دفاع نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایران چاہتا ہے کہ مجوزہ معاہدہ برقرار رہے اور کامیاب ہو، تو اسے حزب اللہ کو پیچھے ہٹانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔‘
ان کے مطابق ’اگر ایران اس عمل کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے تو اسے بلا شبہ حزب اللہ کو روکنا اور اس کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہوگا۔‘
ہیگستھ کے اس بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جبکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بھی بدستور جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C