حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
👁️ 195 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت میں انتہائی دائیں بازو وسے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے پیر 15 جون کے روز امریکہ اور ایران کے مابین جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے ابتدائی امن معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لبنان میں اسرائیلی فوجی مہم دراصل تیز تر کی جانا چاہیے۔
یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بن گویر نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین مشرق وسطیٰ میں موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے جو معاہدہ طے پایا ہے، اس کے تحت اسرائیل کے لیے یہ لازمی نہیں کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی جنگ ختم کر دے۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے اس وزیر کا یہ مطالبہ اس لیے حیران کن ہے کہ امریکی ایرانی امن ڈیل کے طے پا جانے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکہ اور ایران دونوں کی طرف سے قبل ازیں آج پیر ہی کے روز کہا گیا تھا کہ اس معاہدے کے تحت لبنان اور ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں سمیت ہر قسم کی جنگی سرگرمیاں ختم کر دی جائیں گی۔
اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر بن گویر نے ایرانی امریکی امن معاہدے کی جو سخت مخالفت کی، وہ اس ڈیل کے طے پا جانے کے اعلان کے بعد اسرائیل میں کسی بھی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی طرف سے ظاہر کیا جانے والا اولین ردعمل تھا۔
ایتمار بن گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں (اسرائیل کو) کسی بھی طرح سے پابند نہیں بناتا۔ ہم اس معاہدے کے فریق نہیں ہیں۔ یہ ڈیل ہماری سلامتی کا تحفظ نہیں کرتی۔‘‘
بن گویر نے مزید لکھا، ’’ہمیں حزب اللہ کو ختم کر دینے سے کم کسی بھی چیز پر اتفاق نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں (لبنان میں) اس خطے کے ایک انچ حصے سے بھی اپنے دستے واپس نہیں بلانا چاہییں، جسے ہمارے فوجیوں نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لیا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C