حماس غزہ کو عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادہ، مسلم ممالک کا خیر مقدم
👁️ 296 بار دیکھا گیا
حماس غزہ کو عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادہ، مسلم ممالک کا خیر مقدم
ریاض (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک (اردن کی ہاشمی سلطنت، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، جمہوریہ ترکی، مملکتِ سعودی عرب، ریاستِ قطر اور مصر) کے وزرائے خارجہ نے آج ایک مشترکہ بیان میں حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے کی تجویز پر مثبت اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس تجویز میں تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اس منصوبے کے نفاذ کے طریقہِ کار پر فوری مذاکرات کے آغاز کی بات کی گئی ہے۔
وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو بمباری فوراً روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد شروع کرنے کی اپیل کا بھی خیرمقدم کیا۔
وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیشرفت ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کے لیے حقیقی موقع فراہم کرتی ہے جس سے غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔
بیان میں وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کی انتظامیہ ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی، جو آزاد ماہرین پر مشتمل ہو، کے حوالے کرنے کی آمادگی کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا۔
انھوں نے زور دیا کہ تجویز کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں تاکہ اس کے نفاذ کے طریقہِ کار پر اتفاق کیا جا سکے۔
وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس تجویز کے نفاذ، غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور ایک جامع معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، فلسطینی عوام کے جبری انخلا کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ، یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کے اتحاد، تمام فریقوں کے تحفظ کو یقینی بنانے والے سیکیورٹی میکنزم، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کا راستہ فراہم کرے گا تاکہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور پائیدار امن ممکن ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C