حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمال رہا کر دیے، 602 فلسطینیوں کی رہائی متوقع
👁️ 102 بار دیکھا گیا
حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمال رہا کر دیے، 602 فلسطینیوں کی رہائی متوقع
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی/وی او اے) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید چھ اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کر دیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بھی سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
حماس نے ہفتے کو غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ عوامی تقریبات کے دوران یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
رہائی پانے والوں میں چار اسرائیلی سات اکتوبر کےحماس کے حملے میں یرغمال بنائے گئے تھے جب کہ دو یرغمال لگ بھگ ایک دہائی قبل غزہ میں داخلے پر پکڑے گئے تھے۔
ہفتے کو سینٹرل غزہ کے النصیرات کیمپ میں منعقدہ ایک تقریب میں 27 سالہ الیا کوہن، 22 سالہ عمر شیم ٹوو اور 23 سالہ عمر وینکرٹ کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
اسی طرح غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے میں دو یرغمالوں 40 سالہ ٹال شوہام اور 39 سالہ اویرا مینگسٹو کو رہا کیا گیا۔
یرغمالوں کی رہائی کے دوران تل ابیب میں ‘ہوسٹیج اسکوائر’ کے نام سے مشہور مقام پر بڑی تعداد میں اسرائیلی موجود تھے جنہوں نے اسرائیلی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ان لوگوں نے یرغمالوں کی رہائی کے مناظر اسکرینز پر دیکھے۔
اقوامِ متحدہ سمیت اسرائیل حماس کی جانب سے یرغمالوں کی رہائی کے لیے عوامی تقریبات منعقد کرنے، انہیں عوام کے سامنے پیش کرنے اور خطاب کا موقع دینے پر تنقید کرتے ہیں۔
حماس نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتحاد کا ایک اظہار قرار دیاہے۔
غزہ کی پٹی سے ہفتے کو رہا ہونے والے چھٹے یرغمال کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 35 سالہ ہشام السید ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں چھٹے یرغمال کی حوالگی کی تصدیق کی ہے لیکن اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
اس سے قبل حماس نے کہا تھا کہ ہشام السید کو ہفتے کو دیر گئے نجی سطح پر ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔
غزہ سے یرغمالوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل بھی 600 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔
شری بیباس کی لاش کی تصدیق
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو پہلی مرتبہ حماس نے دو بچوں سمیت چار لاشیں حوالے کی تھیں۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ اس میں ایک لاش ان بچوں کی والدہ شری بیباس کی ہے۔ لیکن اسرائیل کی فوج نے کہا تھا کہ یہ خاتون کی لاش شری کی نہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ شری بیباس کی باقیات کی واپسی میں ناکامی پرحماس کو اس کی “قیمت چکانا پڑے گی۔”
حماس نے کہا تھا کہ شری بیباس ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ماری گئی تھیں اور بظاہر ان کی باقیات ملبے سے اٹھائی گئی دیگر انسانی باقیات کے ساتھ مل گئی تھیں۔
بعد ازاں حماس کی جانب سے جمعے کو حوالے کی گئی ایک اور لاش کے بعد بیباس کے خاندان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانزک جائزے میں تصدیق ہوئی ہے کہ یہ بیباس کی ہی باقیات ہیں۔
اہلِ خانہ نے کہا کہ “ہماری شری گھر واپس آگئی۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالوں اور قیدیوں کا ہفتے کو ہونے والا ساتواں تبادلہ تھا۔ اس سے قبل حماس نے 24 یرغمالوں جب کہ اسرائیل نے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں فریقین نے گزشتہ ماہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور 19 جنوری کو باقاعدہ طور پر یرغمالوں اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو ا تھا۔
غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔
امریکہ، یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
اس حملے کے جواب میں اسرائیل کی شروع کی گئی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس تعداد میں ہلاک ہونے والوں میں 17 ہزار عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4834 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C