حملہ ہوا تو خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
👁️ 240 بار دیکھا گیا
حملہ ہوا تو خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
مسقط (ڈیلی اردو) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو تہران کے پاس امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں، اس لیے ردعمل میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
عباس عراقچی کے مطابق، ’’بدقسمتی سے امریکی فوجی اڈے خطے کے مختلف ممالک میں موجود ہیں، اور کسی حملے کی صورت میں یہی ہمارے ممکنہ اہداف ہوں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ فی الحال امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی، تاہم دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد از جلد ہونی چاہیے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے انٹرویو کے کچھ حصے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بھی شائع کیے، جہاں انہوں نے لکھا:’’جنگ کے لیے ہماری تیاری اُس 12 روزہ جنگ سے بھی زیادہ ہے، اور اسی طرح سفارت کاری کے لیے ہماری تیاری بھی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ہم نے سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ امریکہ بھی یہی کرے گا۔‘‘
عباس عراقچی نے یہ بیان جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے تناظر میں دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یورینیئم کی افزودگی کو مکمل طور پر بند کرنا ایران کے نزدیک ’’مذاکرات کے دائرے سے باہر‘‘ ہے، تاہم اس بات پر زور دیا کہ ایران میں یورینیئم کی افزودگی صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
عباس عراقچی نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کسی بھی مرحلے پر بات چیت نہیں کی جائے گی، ’’نہ اب اور نہ مستقبل میں۔‘‘
ادھر توقع کی جا رہی ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا معاملہ اٹھائیں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران سے مذاکرات کرنے والے امریکی سینیئر نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بحیرۂ عرب میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ کر رہے تھے۔
اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کی ٹاسک فورس ’’ہمیں محفوظ رکھتی ہے اور صدر ٹرمپ کے امن کو طاقت کے ذریعے یقینی بنانے کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ ایران یا تو معاہدہ کرے یا اس کے نتائج کے لیے تیار رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9139 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C