خضدار میں دھماکا، صحافی کے بیٹے سمیت دو افراد ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
خضدار میں دھماکا، صحافی کے بیٹے سمیت دو افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
لیویز فورس کے مطابق دھماکا خضدار کے علاقے دو تلوار چوک پر ہوا جس میں مقامی صحافی واحد شاہوانی کے بیٹے نوید شاہوانی سمیت دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ریسیکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے خضدار میں ہونے والے بم دھماکے کی کسی تنظیم نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی، سکیورٹی اداروں نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے اور صحافی عبدالواحد شاہوانی کے صاحبزادے سمیت دو افراد کے ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ دہشت و وحشت کی فضا پیدا کر کے صوبے کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C