خلیج عدن: حوثی باغیوں نے ڈچ بحری جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 483 بار دیکھا گیا
خلیج عدن: حوثی باغیوں نے ڈچ بحری جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
صنعا +دبئی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یمن کے ایران نوازحوثی باغیوں نے بدھ یکم اکتوبر کو ڈچ پرچم والے ایک مال بردار بحری جہاز پر میزائل حملے کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد اس کارگو شپ کو آگ لگ گئی تھی۔
دبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس وقت یہ بحری جہاز خلیج عدن کے پانیوں میں بے سمت ڈول رہا ہے، لیکن اس پر کیے جانے والے میزائل حملے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ میں حماس کے حامی حوثی باغیوں کے پاس کھلے سمندر میں بحری جہازوں پر حملوں کے لیے دستیاب ہتھیار کتنے متنوع ہیں۔
یمن سے اسرائیل کی طرف حملوں کے ردعمل میں اب تک اسرئیل بھی کئی مرتبہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکاوں پر ہلاکت خیز فضائی حملے کر چکا ہے۔
اس کارگو شپ پر، جس کا نام ’مینےفیرگراخت‘ ہے، پیر کے روز کیا جانے والا میزائل حملہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران خلیج عدن میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کسی بحری جہاز پر کیا جانے والا ’سنجیدہ ترین‘ حملہ تھا۔
حوثی باغی اب تک چار بحری جہاز غرقاب کر چکے
یہ سمندری علاقہ بحیرہ احمر سے کچھ ہی دور ہے اور خلیج عدن وہ سمندری علاقہ ہے، جہاں نومبر 2023ء سے لے کر اب تک حوثی باغی مجموعی طور پر چار بحری جہازوں کی غرقابی کا باعث بن چکے ہیں۔
حوثیوں کے بقول وہ اپنے ایسے حملوں سے اسرائیل کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
یمن کے ان ایران نواز باغیوں نے نیدرلینڈز کے پرچم کے ساتھ سفر کرنے والے اس کارگو شپ کو میزائل حملے کا نشانہ ایسے وقت پر بنایا، جب غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں اور وہاں سے شہری آبادی کے انخلا میں مسلسل شدت آتی جا رہی ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3659 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C