خیبر، لوئر دیر، کرم، اورکزئی اور سوات میں چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے، دو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
خیبر، لوئر دیر، کرم، اورکزئی اور سوات میں چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے، دو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں پولیس اور ایف سی چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں سخی پل پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق جمرود تحصیل کمپاؤنڈ پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا، تحصیل کمپاؤنڈ میں حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل کمپاؤنڈ میں تھانہ جمرود سمیت مختلف سرکاری دفاتر قائم ہے۔
ادھر ضلع لوئر دیر میں بھی جندول میں تھانا معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحے سے حملہ کیا، حملے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان ہلاک اور دوسرا اہلکار زخمی ہوا گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سنٹرل کرم کے علاقے تیندو کے مقام پر پولیس تھانہ مرغان اور ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد افراد زخمی زخمی ہوگئے۔
سوات سے نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تھانہ منگلور کی حدود میں پولیس چوکی تلیگرام پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملم جبہ روڈ پر واقع پولیس چوکی تلیگرام پر نمازِ مغرب کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
نمائندہ کے مطابق تلیگرام چوکی کے بعد سمبٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کلایہ سے نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میں غلجو ڈگری کالج کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کرنچی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایوب اللہ نامی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C