خیبرپختونخوا اسمبلی: گستاخِ صحابہؓ کی گرفتاری کی قرارداد منظور، انٹرپول سے رجوع کرلیا
👁️ 395 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اسمبلی: گستاخِ صحابہؓ کی گرفتاری کی قرارداد منظور، انٹرپول سے رجوع کرلیا
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاراچنار کے رہائشی ہدایت حسین طوری کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحابہ کرامؓ کی گستاخی کے الزام میں ملوث اس شہری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے سعودی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم سعودی عرب سے فرار ہو کر کسی قریبی ملک میں پناہ حاصل کر سکتا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر یہ ثابت ہو گیا کہ گستاخانہ بیانات سعودی عرب سے دیے گئے ہیں تو وہاں ملزم کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے، حتیٰ کہ اسے سر قلم کرنے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب، ضلع کرم میں فعال ٹک ٹاکرز گروپ اہلبیتؑ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخانہ ویڈیوز جاری کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
زمینی حقائق کے مطابق یہ گروپ انجمن حسینیہ اور انجمن فاروقیہ کی سرپرستی میں سرگرم ہیں، تاہم ماضی کی طرح ایسے واقعات کے بعد دونوں انجمنوں کی جانب سے محض مذمتی بیانات سامنے آتے ہیں، عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 403 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C