خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 49 دہشتگرد ہلاک
👁️ 148 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 49 دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد(ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے خلاف مختلف آپریشنز کیے گئے، جن کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کرنا اور امن و امان کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا تھا۔
بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر میں کارروائیوں کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، بارودی مواد، ریموٹ ڈیوائسز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آپریشنز کے بعد متعلقہ علاقوں میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C