01/June/2025

خیبرپختونخوا: بنوں اور کوہاٹ میں دو دھماکے، دو افراد ہلاک

👁️ 93 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا: بنوں اور کوہاٹ میں دو دھماکے، دو افراد ہلاک

خیبرپختونخوا: بنوں اور کوہاٹ میں دو دھماکے، دو افراد ہلاک

کوہاٹ + بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شہروں بنوں اور کوہاٹ میں دھماکوں کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت اور ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پہلا واقعہ بنوں کے تھانہ ککی کی حدود میں واقع نیکم ککی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شدت پسندوں نے ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے عمارت کے اندر نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کیا جس سے عمارت کو خاصا نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

دوسرا واقعہ کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گاؤں آخورال میں پیش آیا، جہاں زوڑ آخور ٹیوب ویل کے قریب ایک گھر میں پراسرار دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس واقعے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم دھماکے کی نوعیت اور وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

دونوں واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ تفتیشی ادارے دھماکوں کی وجوہات اور ممکنہ ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C