خیبرپختونخوا: بونیر میں اسکول نذر آتش اور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا
👁️ 234 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: بونیر میں اسکول نذر آتش اور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا
بونیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں شرپسندوں نے سرکاری پرائمری اسکول کو نذر آتش کرنے کے بعد جلے ہوئے اسکول کا دورہ کر کے آنے والی پولیس ٹیم پر میراگئی کے علاقے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بونیر کے ضلعی پولیس افسر(ڈی پی او) کے ترجمان اسرار خان نے نجی ٹی وی چینل ڈان ڈاٹ نیوز کو بتایا کہ دونوں واقعات چارغرزئی کے علاقے کی سرحد کے ساتھ واقع میراگئی کے گاؤں میں پیش آئے۔
انہوں نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے لڑکے اور لڑکیوں کے مشترکہ سرکاری پرائمری اسکول کو نذر آتش کر دیا، ہماری پولیس پارٹی جلائے گئے اسکول کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ تو پشلور شانگلہ سے گل بانڈئی کو ملانے والی گاؤں کی ناہموار سڑک پر ایک آئی ای ڈی پھٹ گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان نے بتایا کہ ان دونوں کارروائیوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے کیونکہ شانگلہ بونیر بارڈر پر کئی بار ان کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔
شانگلہ کے ڈی پی او نے بھی نجی ٹی وی چینل ڈان ڈاٹ نیوز کو ان واقعات کی تصدیق کی۔
گاؤں کے ایک مقامی شخص اور عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکیوں کو اسکول سے نکلنے اور سڑک پار کرنے کے چند منٹ بعد مقامی لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی۔
علاقے کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے بھی بتایا کہ اس علاقے میں لڑکیوں کا ایک اسکول واقع ہے لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ دہشت گرد اسکول کی طالبات کو نشانہ بنانے آئے تھے یا پولیس کو۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکا اسکول کی طالبات کے اس جگہ سے گزرنے کے بعد ہوا۔
سابق رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ بونیر اور شانگلہ کی سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور جب وہ 2022 سے پہلے ایم پی اے تھے تو رات کے وقت ان کے گھر پر دہشت گردوں نے کئی بار حملہ بھی کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5282 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C