خیبرپختونخوا: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 2000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ہلاک
👁️ 230 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 2000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ )پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ سنہ 2000 سے 2025 کے درمیان 2,094 پولیس اہلکار دہشت گردانہ حملوں، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
سن 2009 کو پولیس کے لیے سب سے خونی سال قرار دیا گیا ہے، جب ایک ہی سال میں 210 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ 2008 میں 172، 2024 میں 163، 2011 میں 154، 2013 میں 135، 2014 میں 111 اور 2010 میں 108 اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں جان سے گئے۔
پشاور پولیس ہیڈ کوارٹر (سی پی او) سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 55 برسوں (1970 تا 2025) میں خیبرپختونخوا پولیس کے 2,330 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ 1970 سے 1999 تک کل 236 اہلکار جان سے گئے، تاہم 2007 کے بعد دہشت گردی کی لہر کے آغاز کے بعد یہ تعداد تیزی سے بڑھی۔
سال 2007 میں 101 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد 2008 میں 172 اور 2009 میں ریکارڈ 210 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں، ہر سال دہشت گردی کے واقعات میں کمی بیشی آتی رہی۔ 2022 میں ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں 93 اہلکار ہلاک ہوئے، جب کہ 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 188 ہو گئی۔ 2025 کے پہلے سات ماہ میں 76 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، جن میں 2 ایڈیشنل آئی جی، 2 ڈی آئی جی، 1 ایس ایس پی، 6 ایس پی، 1 اے ایس پی، 23 ڈی ایس پی اور 49 انسپکٹرز شامل ہیں، جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان کانسٹیبل رینک میں ہوا ہے، جن کی تعداد 1,649 ہے۔
واضح رہے کہ آج 4 اگست کو صوبہ بھر میں یومِ شہداء پولیس منایا جا رہا ہے، اور اس سلسلے کی مرکزی تقریب پشاور میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8979 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4853 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C